السعودیہ پر بکنگ منسوخ، ٹکٹ کی رقم کب واپس ملے گی؟

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ریزرویشن کی منسوخی پر ٹکٹ کی رقم کی واپسی کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ سے ایک شخص نے استفسار کیا تھا کہ اس نے ابہا سے ریاض کا ٹکٹ خریدا تھا، بکنگ منسوخ کرانی پڑی۔

السعودیہ نے پیغام بھیجا کہ ٹکٹ کی رقم اکاؤنٹ میں بھیجی جا رہی ہے۔ ایک ہفتہ ہوگیا ہے مگر ابھی تک اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی۔

السعودیہ کے العنایہ الضیوف اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی مسافر کیش یا سداد کے ذریعے ٹکٹ خریدتا ہے تو رقم تین دن سے اکیس دن کے اندر واپس بھیج دی جاتی ہے۔

اگر کریڈٹ کارڈ سے ٹکٹ کی رقم ادا کی گئی ہو تو ایسی صورت میں 45 دن کے اندر رقم واپس کردی جاتی ہے۔

بیان میں السعودیہ نے مزید کہا کہ رقم کی واپسی کی درخواست کے بارے میں ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

About admin

Check Also

ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 23 غیرملکی گرفتار

سیکیورٹی اداروں نے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران منی لانڈرنگ میں ملوث 32 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *