جنوری 2021 غیرملکیوں کے لیے سخت ترین حالات

مختلف علاقوں میں لوٹ مار اور چوری میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

ادارہ امن عامہ کی جانب سے رواں ہفتے بعض جرائم کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوٹ مار اور چوری میں ملوث متعدد افراد کو مملکت کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس نے ایک سعودی اور سوڈانی کو گرفتار کیا جنہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ایک غیرملکی سے 8 ہزار ریال چھین لیے تھے۔

گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور ان میں رکھی گئی قیمتی اشیاچرانے کے الزام میں بھی 2 شہریوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک سعودی کو مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے دکان میں کام کرنے والے ایک غیر ملکی کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔

پولیس نے شاہراہ پر نصب ٹریفک خلاف ورزی کو ریکارڈ کرنے والے ساھر سسٹم کو توڑنے اور اس کی بیٹری چرا کرفروخت کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کوحراست میں لے لیا۔

بلدیہ تبوک کی تفتیشی کارروائیاں، 5 ماہ میں 11 ہزار چالان

تبوک ریجن کی بلدیہ کی ٹیموں نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کے 50 ہزار سے زائد تفتیشی دورے کیے جن میں 11 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

تفتیشی ٹیموں نے ایک ہزار 466 دکانوں کو سیل کیا جبکہ 18 ہزار 306 زائدالمیعاد اور مضرصحت اشیائے خورونوش ضبط کرکے انہیں تلف کیا۔

ویب نیوز’سبق‘ کے مطابق ریجنل بلدیہ کی ٹیموں نے 20 ہزار سے زائد مقامات پر جراثیم کش مواد کا اسپرے بھی کیا جس کی مقدار 20 لاکھ لیٹر رہی۔

ریجنل بلدیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیموں نے ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کے بھی دورے کیے جہاں کام کرنے والوں کے ’بلدیہ کارڈ‘ جو کہ ادارہ صحت کی جانب سے جاری کیے جاتے ہیں کے حوالے سے بھی متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس میں صفائی کا خیال نہ رکھنے خاص کر اشیائے خورونوش فروخت کرنےوالی دکانوں میں کام کرنے والے کارکنان کے حوالے سے بھی ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کرکے نوٹسز بھی جاری کیے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر بعض ریسٹورانٹس کو بھی سیل کیا گیا۔0

میونسپلٹی کی جانب سے ریجن کے مختلف مقامات پر آگاہی مہم کے حوالے سے بھی اہم خدمات انجام دی گئی جن میں کورونا سے بچاو کی تدابیر پر مشتمل معلوماتی ہینڈبلز اور سوشل میڈیا پر انتباہی پیغامات بھی ارسال کیے گئے۔

اس ضمن میں بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تفتیشی کارروائیوں کا مقصد شہریوں اور یہاں رہنے والےغیر ملکیوں کوصحت مند اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانےہے اس ضمن میں بلدیہ کی جانب سے ٹول فری نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے جس پر غیر کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کے بارے میں فوری اطلاع فراہم کی جاسکتی ہے

About admin

Check Also

غیر ملکیوں کے لیے نقل کفالہ سسٹم کا نیا قانون

کراچی: سعودی عرب نے کفالہ کے نام سے مشہور غیر ملکی کارکنوں کی اسپانسرشپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *