نجران اور دمام کے لیے السعودیہ کی پروازیں بحال

سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے نجران اور دمام کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں شہروں کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اتوار اور بدھ کو نجران اور دمام کے لیے ایئر بس 320 چلائی جائے گی۔ اس میں 80 نشستیں گیسٹ اور 12 بزنس کلاس کی ہوں گی۔

دمام سے نجران کے لیے پرواز صبح 6 بجکر 45 منٹ اور نجران سے دمام کے لیے صبح 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی۔ پرواز کا دورانیہ ایک گھنٹہ 55 منٹ کا ہوگا۔

سعودی عرب نے سرحدیں کھول دیں، بین الاقوامی پروازیں بحال

سعودی عرب نے آج اتوار سے اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے نیز بین الاقومی پروازیں بھی بحال کردی ہیں۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی شکل کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کردی گئی تھیں‘۔

’بعد ازاں 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج اتوار 3 جنوری کو ختم ہو رہی ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’صحت حکام کی جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی‘۔

’اس بنا پر آج اتوار صبح 11 بجے سے تمام سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں‘۔

عرب نیوز کے مطابق برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے اور ایسے ممالک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے سے 14 روز قبل ان ملکوں سے باہر رہنا ہوگا۔

سعودی شہری جنہیں امدادی یا دیگر ضروری کاموں کے لیے ایسے ممالک سے سعودی عرب آنا ہے جہاں وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے انہیں 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

 اہم خبر

ان غیر ملکیوں کے لیے جو کہ سعودی عرب میں رہتے ہیں جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں جو پاکستان مکمل طور پر واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ صرف اور صرف تین دن کے اندر اندر پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ایکسپائر ہو چکا ہے کفیل چھٹی نہیں دے رہا یا کفیل کے ساتھ کوئی مسئلہ مسائل ہے آپ اپنے ملک پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں تو آپ اس (0598746192) نمبر پر رابطہ کر کے صرف اور صرف تین دن کے اندر اندر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لئے آپ ہمارے یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں۔

آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا اس کے لیے بہت زیادہ شکریہ یا اللہ حافظ!

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری یہ پوسٹ اچھی لگی ہوگی اگر آپ ہماری یہ پوسٹ اچھی لگی تو اس پوسٹ کو لائک کریں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ بہت شکریہ!

About admin

Check Also

غیر ملکیوں کے لیے نقل کفالہ سسٹم کا نیا قانون

کراچی: سعودی عرب نے کفالہ کے نام سے مشہور غیر ملکی کارکنوں کی اسپانسرشپ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *