سعودی عرب سے پاکستانیوں کی وطن واپسی۔ایک ہفتے میں 9 ہزار مسافروں کی وطن واپسی

سعودی عرب کی جانب سے عائد سفری پابندیوں کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی سعودی عرب سے پاکستانی مسافروں کی واپسی کے لیے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ’سعودی عرب سے روزانہ کی بنیاد پر چار پروازیں پاکستان کے لیے شیڈول کی گئی ہیں اور ایک ہفتے میں توقع کی جارہی ہے کہ پی آئی اے نو ہزار مسافروں کو پاکستان لانے کی سہولت فراہم کرے گی۔‘

’اس سلسلے میں جزوی طور پر عائد پابندیوں کے بعد پہلے روز سعودی عرب سے پاکستان کے لیے چار پروازوں کے ذریعے 1100 سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔‘

ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جمعرات کو سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ سے ایک ایک پرواز پاکستان کے لیے شیڈول کی گئی تھی جس کے ذریعے 1125مسافروں کو پاکستان لایا گیا ہے۔‘

سعودی حکام کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر جزوی طور پر پابندی عائد کرنے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے یک طرفہ پروازیں بحال رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے صرف کارگو پروازیں ہی چلائی جارہی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ‘یک طرفہ پروازیں چلانے کا مقصد سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے، اسی تناظر میں یک طرفہ پروازیں ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔‘

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ’پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹس کی ٹکٹیں فروخت ہو جاتی ہیں لیکن ’پابندیوں کے باعث کتنے مسافر سعودی عرب سے پاکستان آنے کے خواہش مند ہوں گے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم ایک ہفتے میں 9 ہزار مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ بدھ سے سعودی عرب میں پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والی پروازوں پر جزوی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی سے ایک روز قبل پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے تین پروازیں شیڈول کی تھیں جو کہ 480 مسافروں کو لے کر مملکت گئیں۔

پی آئی اے کے علاوہ سعودی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 اہم خبر ان غیر ملکیوں کے لیے جو کہ سعودی عرب میں رہتے ہیں جو اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں جو پاکستان مکمل طور پر واپس آنا چاہتے ہیں تو وہ صرف اور صرف تین دن کے اندر اندر پاکستان واپس آ سکتے ہیں۔ اگر آپ کا ایکسپائر ہو چکا ہے کفیل چھٹی نہیں دے رہا یا کفیل کے ساتھ کوئی مسئلہ مسائل ہے آپ اپنے ملک پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں تو آپ اس (0598746192) نمبر پر رابطہ کر کے صرف اور صرف تین دن کے اندر اندر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں ۔

مزید معلومات کے لئے آپ ہمارے یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو دیکھ سکتے ہیں۔

آپ نے اپنا قیمتی وقت دیا اس کے لیے بہت زیادہ شکریہ یا اللہ حافظ!

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری یہ پوسٹ اچھی لگی ہوگی اگر آپ ہماری یہ پوسٹ اچھی لگی تو اس پوسٹ کو لائک کریں اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں۔ بہت شکریہ!

About admin

Check Also

اقامہ کی تجدید اور خروج وعودہ کے لیے فنگر پرنٹ کیوں ضروری؟

سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز کے آغاز کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے فنگرپرنٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *