دوران ڈرائیونگ اونگھ کیوں آتی ہے۔ کیسے بچا جائے؟

دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح سعودی عرب میں بھی ڈرائیونگ کے دوران نیند آنے سے خوف ناک ٹریفک حادثات میں جانیں چلی جاتی ہیں۔ اونگھ کی وجہ سے مملکت میں روزانہ 10 امو ات ہورہی ہیں۔

سیدتی میگزین کے مطابق ڈاکٹر سعد الشریف نے ڈرائیونگ کے دوران آنکھ لگنے کے متعدد اسباب پر روشنی ڈالی ہے۔

الا خباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن کے وقت ’اونگھ‘ کے بہت سارے اسباب ہیں ان میں نمایاں ترین رت جگا، رات کے وقت بھرپور نیند نہ لینا ، نیند میں انتشار، ذہنی اور اعصابی پریشانی اور بعض ادویہ کا استعمال ہے۔

ڈاکٹر سعد الشریف نے اونگھ کے مسائل سے بچنے کا طریقہ کار بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ رت جگے سے پرہیز کیا جائے۔

نیند کے معمولات درست کیے جائیں، رات کے وقت معقول نیند کا اہتمام کیا جائے۔ دن کے وقت اونگھ کا باعث بننے والے صحت مسائل کا علاج کیا جائے

ڈاکٹر الشریف نے ڈرائیوروں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ اونگھ آنے پر معمولی سے فاصلے کی بھی ڈرائیونگ نہ کی جائے۔

About admin

Check Also

Online Saudi Arabia Tourist Visa with Medical Insurance in 5 Minutes

Online Saudi Arabia Tourist Visa with Medical Insurance in 5 Minutes

اردو میں سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ستمبر 2019 میں آن لائن سیاحتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *