ہروب کی رپورٹ منسوخ کرانے کا طریقہ کیا ہے؟

وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ غیر ملکی کارکن کے ہروب کی رپورٹ 20 دن کے اندر منسوخ کرائی جاسکتی ہے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت سے ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ کیا اس یہ بات صحیح ہے کہ ہروب رپورٹ منسوخ کردی گئی ہے جس کے بعد ہروب والے کارکن اپنے اقاموں کی تجدید اور نقل کفالہ کراسکتے ہیں۔

اس پر وزارت نے کہا ہے کہ ’ہروب کیسز کے ساتھ معاملہ ویسا ہی ہے جیسے پہلے تھا جبکہ ہروب کی رپورٹ درج کرنے کے 20 دن کے اندر کفیل کو اختیار ہے کہ وہ اسے آن لائن طریقے سے منسوخ کراسکتا ہے‘۔

وزارت نے کہا ہے کہ ’ہروب کی رپورٹ درج کرانے کے 20 دن کے بعد اسے منسوخ نہیں کرایا جاسکتا‘۔

About admin

Check Also

ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 23 غیرملکی گرفتار

سیکیورٹی اداروں نے 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران منی لانڈرنگ میں ملوث 32 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *